کمفرٹ زون اور کمال پرستی میں وہ فرق جو زیادہ لوگ نہیں
کمفرٹ زون اور کمال پرستی میں وہ فرق جو زیادہ لوگ نہیں
جانتے
اکثر لوگ اپنی ناکامی کا ملبہ قسمت، وسائل کی کمی یا نامساعد حالات پر ڈال دیتے ہیں، لیکن حقیقت میں کامیابی کے راستے میں حائل رکاوٹیں مادی نہیں بلکہ نفسیاتی ہوتی ہیں۔ انسانی ذہن کے دو ایسے پراسرار جال ہیں جن میں بڑے بڑے باصلاحیت لوگ پھنس کر رہ جاتے ہیں: ایک کمفرٹ زون اور دوسرا کمال پرستی۔
ظاہری طور پر یہ دونوں ایک جیسی لگتی ہیں، کیونکہ دونوں کا نتیجہ “کچھ نہ کرنا” ہی نکلتا ہے۔ لیکن اگر گہرائی میں جا کر دیکھا جائے تو ان کے درمیان ایسے باریک فرق موجود ہیں جو ایک انسان کی پوری زندگی کا رخ بدل سکتے ہیں۔
کمفرٹ زون: "محفوظ قید"
کا نفسیاتی دھوکہ
کمفرٹ زون وہ دائرہ ہے جہاں انسان کو کوئی چیلنج درپیش نہیں ہوتا۔ بظاہر یہ آرام کی حالت لگتی ہے، مگر حقیقت میں یہ خوف کا ایک خاموش روپ ہے۔
اگر اپ کو کمفرٹ زون کے بارے میں مذید معلومات چاہیے تو ہمارا یہ مضمون پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں
مثال کے طور پر ایک شخص کو دیکھیں جو کئی سالوں سے ایک ہی دکان پر کام کر رہا ہے۔
تنخواہ کم ہے، ترقی کا کوئی امکان نہیں، مگر وہ وہیں رکا ہوا ہے۔
کیوں؟
کیونکہ وہ سوچتا ہے:
"کم از کم مجھے یہ تو معلوم ہے کہ یہاں کیا ہوگا"
یہ سستی نہیں، بلکہ غیر یقینی صورتحال کا خوف ہے۔
وہ نئے مواقع اس لیے نہیں اپناتا کیونکہ وہاں ناکامی کا امکان موجود ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ کمفرٹ زون سے نکلنے کے لیے پہاڑ نہیں چڑھنا پڑتا، بلکہ صرف اپنی عادتوں کا دائرہ تھوڑا سا وسیع کرنا ہوتا ہے
۔
کمال پرستی
: "اعلیٰ معیار" کے لبادے میں چھپی رکاوٹ
کمال پرستی کو اکثر ایک خوبی سمجھا جاتا ہے، مگر حقیقت میں یہ ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔
ایک نوجوان کو تصور کریں جو یوٹیوب چینل شروع کرنا چاہتا ہے۔
اس کے پاس کیمرہ ہے، اسکرپٹ تیار ہے، ایڈیٹنگ بھی آتی ہے—مگر وہ ویڈیو اپلوڈ نہیں کرتا۔
کیوں؟
وہ خود سے کہتا ہے:
"ابھی لائٹنگ بہتر کر لوں"
"آواز مزید صاف کر لوں"
"تھمب نیل اور اچھا بنا لوں"
مہینے گزر جاتے ہیں، مگر ایک بھی ویڈیو اپلوڈ نہیں ہوتی۔
یہ محنت کی کمی نہیں، بلکہ تنقید کے خوف کی علامت ہے۔
کمال پرست انسان کام شروع تو کر لیتا ہے، مگر اسے مکمل نہیں کر پاتا۔
وہ بنیادی فرق جو سب کچھ واضح کر دیتا ہے
آغاز بمقابلہ انجام
کمفرٹ زون کا مسئلہ آغاز کا ہے۔
ایک کھلاڑی جو نیٹ پریکٹس میں شاندار کارکردگی دکھاتا ہے، مگر میچ کھیلنے سے ڈرتا ہے—وہ کمفرٹ زون کا شکار ہے۔
دوسری طرف، کمال پرستی کا مسئلہ انجام کا ہے۔
ایک کھلاڑی میدان میں اترتا ہے، اچھا کھیلتا بھی ہے، مگر ہر شاٹ سے پہلے حد سے زیادہ سوچتا ہے، اور آخرکار موقع گنوا دیتا ہے۔
توانائی کا تضاد
کمفرٹ زون ایک جامد حالت ہے، جہاں کچھ بھی تبدیل نہیں ہوتا۔
جبکہ کمال پرستی ایک عجیب مصروفیت پیدا کرتی ہے۔
مثال کے طور پر ایک طالب علم جو گھنٹوں پڑھتا ہے، بار بار نوٹس بناتا ہے، مگر امتحان میں سوال attempt نہیں کرتا کیونکہ اسے لگتا ہے کہ جواب مکمل نہیں۔
وہ تھکا ہوا بھی ہے، مصروف بھی—مگر نتیجہ صفر۔
سستی بمقابلہ جنون
کمفرٹ زون بظاہر سستی لگتا ہے، جبکہ کمال پرستی محنت اور جنون کا روپ دھار لیتی ہے۔
لوگ کمال پرست کو محنتی سمجھتے ہیں، مگر حقیقت میں وہ ایک ہی دائرے میں گھوم رہا ہوتا ہے۔
جب کمال پرستی، کمفرٹ زون کی ڈھال بن جائے
یہ سب سے خطرناک مرحلہ ہے۔
ایک شخص کہتا ہے:
"میں اپنا بزنس اس لیے شروع نہیں کر رہا کیونکہ میں مکمل پلان بنانا چاہتا ہوں"
مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ رسک لینے سے ڈرتا ہے۔
وہ کمفرٹ زون میں رہنا چاہتا ہے، مگر خود کو سست ظاہر نہیں کرنا چاہتا۔
یوں کمال پرستی ایک مہذب بہانہ بن جاتی ہے۔
نجات کا راستہ: سادہ مگر مؤثر
کمفرٹ زون کے لیے
اگر آپ کو لوگوں سے بات کرنے میں جھجھک ہے:
ایک دن کسی اجنبی کو سلام کریں
اگلے دن مختصر گفتگو کریں
پھر آہستہ آہستہ دائرہ بڑھائیں
یہ چھوٹے قدم ہی بڑے اعتماد کی بنیاد بنتے ہیں۔
کمال پرستی کے لیے
اگر آپ کوئی کام کر رہے ہیں، تو ایک اصول اپنائیں:
"یہ پرفیکٹ نہیں ہوگا، مگر مکمل ہوگا"
مثلاً اگر آپ ویڈیو بنا رہے ہیں:
70% تیار ہو جائے تو اسے اپلوڈ کر دیں۔
بہتری اگلے کام میں آئے گی، نہ کہ انتظار میں۔
آخری بات: اصل کامیابی کیا ہے؟
دو لوگ کتاب لکھ رہے تھے:
پہلا 10 سال تک اسے بہتر بناتا رہا، مگر کبھی شائع نہ کر سکا
دوسرا 6 مہینے میں کتاب مکمل کر کے شائع کر دیتا ہے، چاہے اس میں خامیاں ہی کیوں نہ ہوں
دنیا نے کس کو یاد رکھا؟
یقیناً اس کو جس نے کام مکمل کر کے دکھایا۔
ایک ذاتی تجربہ
: جب میں خود اس جال میں پھنسا تھا
سچ یہ ہے کہ یہ دونوں کیفیتیں صرف کتابی باتیں نہیں ہیں، بلکہ میں خود بھی ایک وقت میں انہی دونوں مسئلوں میں الجھا ہوا تھا۔ کبھی کمفرٹ زون مجھے آگے بڑھنے نہیں دیتا تھا، اور کبھی کمال پرستی میرے کام کو مکمل ہونے نہیں دیتی تھی۔
میں اکثر سوچتا تھا کہ “ابھی وقت نہیں ہے”، یا “ابھی کام مکمل نہیں ہوا”۔ نتیجہ یہ تھا کہ بہت سے مواقع صرف سوچنے میں ہی ضائع ہو گئے۔
پھر ایک دن میری ملاقات ایک بات سے ہوئی جو شیخ عاطف نے کہی تھی:
“کاش، اگر، مگر — یہ تین لفظ انسان کی پوری زندگی کھا جاتے ہیں۔”
اور خاص طور پر یہ سوچ:
"کاش میں نے وہ وقت پر کر لیا ہوتا"
یہ جملہ میرے ذہن میں ایسے بیٹھ گیا جیسے کسی نے آئینہ دکھا دیا ہو۔ میں نے پہلی بار محسوس کیا کہ میں اپنے فیصلوں سے زیادہ اپنے تاخیر کرنے کے انداز کا قیدی ہوں۔
یہی وہ لمحہ تھا جس نے مجھے جھنجھوڑ دیا اور میں نے فیصلہ کیا کہ اب میں “کاش” میں نہیں جیو گا بلکہ “کر کے دکھاؤں گا” میں جیو گا۔
نتیجہ
کامیابی کا راز نہ صرف کمفرٹ زون سے نکلنے میں ہے، بلکہ کمال پرستی کے جال سے بچنے میں بھی ہے۔
آپ کو حرکت بھی کرنی ہے، اور تکمیل بھی۔
آپ کو شروع بھی کرنا ہے، اور ختم بھی۔
اپنے ذہن کو خوف سے آزاد کریں، اور اپنے عمل کو کمال کے انتظار سے۔
کیونکہ دنیا پرفیکٹ لوگوں کو نہیں، بلکہ عمل کرنے والوں کو یاد رکھتی ہے

Comments